Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کوروناکیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز سیل، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2021 01:28pm

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرزسیل کردیئے اور شہر میں2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔

کورونا ایک بارپھرپنجے گاڑھنے لگا،اسلام آباد میں وبا ءکے وارمیں تیزی آگئی، شہر کے 5 سب سیکٹرز سیل کر دیئے گئے، سیل کئے گئے سیکٹرز میں آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون شامل ہیں ، اس کے علاوہ جی سکس ٹو اور جی ٹین فور کو بھی سیل کردیا گیا۔

ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی تاہم متاثرہ سیکٹرز کو ناکے لگا کرکنٹرول کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں عوامی اور دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ شہر میں پارکس شام 6 بجے بند ہو جائیں گے،سنیما اور مزارات بند رہیں گے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔

مارکیٹیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی جبکہ کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا۔

ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی ،اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں،نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا،پابندیاں 29 مارچ تک رہیں گی۔

coronavirus

اسلام آباد

seal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div