Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ای سی سی کا اجلاس کل طلب

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب...
شائع 16 مارچ 2021 07:21pm

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسمنٹ کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

فرٹیلائزرز پلانٹس کے ستمبر 2018 سے نومبر 2019 تک لیٹ پیمنٹ سرچارج کا معاملہ زیر غور آئے گا، ذرائع کے مطابق قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری کا امکان ہے۔

نجی اور حکومتی شراکت داری اسکیم کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

ہاؤسنگ یونٹس کی لاگت پر سبسڈی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ فنانس پر شرح سود کی سبسڈی کے پیرامیٹرز کا جائزہ لیا جائیگا، تھرکول توانائی منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی کے حصول کیلئے 15 ارب 25 کروڑ کی خودمختار گارنٹی کی منظوری کا امکان ہے۔

ECC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div