Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوروناکیسزمیں اضافہ: اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد :کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے متعدد...
شائع 17 مارچ 2021 08:52am

اسلام آباد :کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعدد سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے جی،آئی اورایف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن متعاروف کروایا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور،آئی ٹین ٹو ، جی ٹین فور اور سیکٹر جی سکس ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتطامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

coronavirus

Smart lockdown

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div