Aaj TV News

BR100 5,192 Decreased By ▼ -38 (-0.73%)
BR30 26,932 Decreased By ▼ -372 (-1.36%)
KSE100 47,563 Decreased By ▼ -490 (-1.02%)
KSE30 19,111 Decreased By ▼ -255 (-1.32%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 973,284 1,980
DEATHS 22,582 27
Sindh 346,360 Cases
Punjab 348,085 Cases
Balochistan 27,961 Cases
Islamabad 83,647 Cases
KP 139,313 Cases

جاپانی کمپنی نے انسانی دماغ کی طرح چلنے والا ٹی وی متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی کمپنی سونی نے ایک ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو انسانی دماغ کی طرح چلتا ہے۔ براویا ایکس آر ایل سی ڈی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹی وی میں موجود پراسیسر تصاویر کو ایسے ہی پراسیس کرتا ہے جس طرح انسانی دماغ کرتا ہے۔ یہ نیا پراسیسر انسانی دماغ کو پڑھ کر ٹی وی پر تصاویر اور آواز کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ٹی وی کا پروسیسر مناظر کو حقیقی زندگی کی طرح دکھاتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ٹی وی ہے جو دیکھنے والوں کو انوکھا تجربہ فراہم کرے گا۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹی وی 65 اور 55 انچ اسکرین کے ساتھ جلد دستیاب ہوں گے۔