Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

حج کا فریضہ ادا کرنے کیلیے کورونا ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دے...
شائع 19 مارچ 2021 11:08pm

حج کا فریضہ ادا کرنے کیلیے کورونا ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے رواں برس اندرون اور بیرون ملک فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منظور شدہ ویکسین کی شرط عائد کردی گئی۔

نئی پالیسی کے تحت ذوالحج سے پندرہ روز قبل عازمین حج کو ویکسی نیشن کا کورس مکمل کرنا ہوگا۔

حج کے دوران سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا،اس حوالے سے ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے عازمین حج کے گروپس بنائے جائیں گے، ہر گروپ سو افراد پر مشتمل ہوگا

عازمین حج کومنظورشدہ ویکسین کامصدقہ ثبوت دیناہوگا،حکام کے مطابق حج کے دوران سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کی پابندی لازمی ہوگی۔

ہجوم کوکنٹرول کرنےکیلئےگروپس مرتب کئے جائیں گے۔ عازمین کا گروپ 100 افراد پر مشتمل ہوگا۔

corona

covid vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div