Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مریم نواز کی نیب میں پیشی موخر

نیب نے لیگی نائب صدر مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی ملتوی کردی...
شائع 25 مارچ 2021 11:08pm

نیب نے لیگی نائب صدر مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی ملتوی کردی ہے۔

‏اعلامیے کے مطابق نیب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دوسری جانب کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ممکنہ حملے اور گذشتہ پیشی پر مریم نواز پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو ایک خط میں نیب پیشی کے موقع پر مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنے خط میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ نیب پیشی پر بھی مریم نواز اور ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، نیب آفس کے اندر سے ان کے اوپر لیزر گن سے فائر کیا گیا لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ سب محفوظ رہے۔

کیپٹن صفدر کا مؤقف ہے کہ بہت سارے عناصر نے مجرمانہ سازش کر کے مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے اور ان کی پیشی کے موقع پر ایک بار پھر حملے کا خدشہ ہے۔

کیپٹن صفدر نے آئی جی پنجاب سے 11 اگست 2020 کو نیب آفس کے سامنے مریم نواز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

NAB

PPP

mariyam nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div