Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وقار یونس پر "بال ٹیمپرنگ" کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے...
شائع 27 مارچ 2021 09:03am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی عائد کر دیا ہے۔

محمد آصف امریکا شفٹ ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وقار یونس 20 سال سے کوچنگ میں ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کو ایک بھی باؤلر نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس کو بولنے والا باؤلر پسند نہیں، وہ تجربہ کار باؤلرز کے بجائے نوجوان باؤلرز کو اس لئے کھلاتے ہیں تاکہ وہ ان کے آگے بول نہ سکیں۔

محمد آصف نے کہا کہ وقار یونس بال ٹیمپرنگ کرکے ریورس سوئنگ کرتے تھے، ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے وقار یونس کسی پاکستانی باؤلر کو تو یہ آرٹ نہیں سکھا سکے۔

cricket

پاکستان

Waqar Younis

Fast Bowler

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div