Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'وینٹی لیٹر کی کمی نہیں'

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کورونا وباء بڑھنے پر اسپتالوں...
شائع 29 مارچ 2021 08:18pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کورونا وباء بڑھنے پر اسپتالوں میں رش ہے، تاہم وینٹی لیٹر اور اکسیجن بیڈ کی کمی نہیں۔

ایک طرف ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وینٹی لیٹرز کی کمی کے خدشات سامنے آ رہے ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزیرفواد چوہدری نے صورتحال پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے،

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ کورونا وباء بڑھنے پر اسپتالوں میں رش ہے، تاہم وینٹی لیٹر اور اکسیجن بیڈ کی کمی نہیں۔

دوسری جانب
خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید چھ اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کا فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

fawad chaudhry

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div