Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا کا ترکی کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی کا...
شائع 01 اپريل 2021 08:28pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی کا سرکاری دورہ کی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ۔ ان کو ترک فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا گیا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے انقرہ میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ترکش ایرو سپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔

ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، افغانستان کے تناظر میں موجودہ علاقائی ماحول پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں جانب سے بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترک فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، ایک پروقار تقریب میں جنرل ندیم رضا کو ترکی کے اعلی ترین فوجی اعزاز "لیجن آف میرٹ" سے نوازا گیا۔

تقریب کیلئے ترکش جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں آمد پر جنرل ندیم رضا کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اورگارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ترکی کی مسلح افواج کے دستے نے جنرل ندیم رضا کو سلامی دی ، جنرل ندیم رضا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

CJCSC

Nadeem Raza

General Nadeem Raza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div