Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 103 اموات، 3,953 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
شائع 06 اپريل 2021 09:13am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 103زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14,924 ہوگئی جبکہ مزید3,953 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد696,184ہوگئی ۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,953 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 96 ہزار 184ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 926 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ35ہزار569افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں93ہزار033،اسلام آباد میں62ہزار211،بلوچستان میں19ہزار855 ،گلگت بلتستان میں5061اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار529کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 103 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14924ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4510افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6675،خیبرپختونخوا میں 2469،اسلام آباد میں584،بلوچستان میں211اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث372 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ63ہزار102 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,645مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,198 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ18ہزار158مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران46ہزار665کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3953افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ493ہزار36افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

islambad

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div