Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کااین اے75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ...
شائع 07 اپريل 2021 11:51am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کیلئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے،انکوائری کمیشن پریذائڈنگ افسران اور سیکیورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا،انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا،الیکشن کمیشن رزلٹ ٹمپرنگ اور عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا ،انکوائری آفیسر15مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش کرے گا۔

ECP

اسلام آباد

NA 75 Daska

inquiry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div