Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: ترقیاتی بجٹ کا پورا شیئر نہ ملنے کا شکوہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پلاننگ کمیشن اجلاس میں سب سے بڑا...
شائع 07 اپريل 2021 11:09pm

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پلاننگ کمیشن اجلاس میں سب سے بڑا صوبہ ہونے کے باوجود پنجاب کو ترقیاتی بجٹ میں کم شیئر دیئے جانے کا معاملہ اٹھا دیا۔

وہ بولے کہ وفاق سے پی ایس ڈی پی بجٹ میں جائز شیئر دینے کی توقع کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد میں پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں فیڈرل پی ایس ڈی پی سے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر غور اور مقررہ مدت میں تکمیل پر زور دیا گیا، پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر نو، توسیع اور دو رویہ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں صوبے کو کم شیئر دیئے جانے کا مسئلہ بھی اٹھایا، عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مدت تکمیل کی پابندی کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج دئیے جا رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میگا پراجیکٹس دیئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div