Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق بھارتی کرکٹر دھونی "جاسوس" بننے کیلئے تیار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب اداکاری کے جو...
شائع 08 اپريل 2021 08:59am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب اداکاری کے جو ہر دکھائیں گے۔ سابق کپتان جاسوسی سیریز "کیپٹن 7" میں لیڈرول کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان اس جاسوسی سیریز کو خود پروڈیوس کر رہے ہیں۔ مہندرا سنگھ کی پروڈکشن کمپنی "دھونی پروڈکشن" نے اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاسوسی سیریز کا پہلا سیزن، جو فی الحال پری پروڈکشن میں ہے، دھونی پر مبنی ہوگا۔

یہ دھونی پروڈکشن اور ان کی اہلیہ ساکشی کے پروڈکشن ہاؤس بلیک وائٹ اورینج برانڈز مشترکہ طور پر اینیمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس اگست میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔

Web Series

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div