Aaj TV News

BR100 4,795 Decreased By ▼ -30 (-0.62%)
BR30 24,960 Decreased By ▼ -100 (-0.4%)
KSE100 44,707 Decreased By ▼ -223 (-0.5%)
KSE30 18,276 Decreased By ▼ -99 (-0.54%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 795,627 5611
DEATHS 17,117 118
Sindh 277,593 Cases
Punjab 288,598 Cases
Balochistan 21,618 Cases
Islamabad 72,981 Cases
KP 113,121 Cases

ریاض:رمضان المبارک میں پرمٹ حاصل کرنےوالےافرادہی عمرہ ادا کرسکیں گے ،سعودی وزارت داحلہ کاکہنا ہے کہ بنا پرمٹ عمرہ کی ادائیگی پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام، مطاف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سمیت تمام مقامات پر کورونا وبا ءکو پھیلنے سے روکنے کیلئے حد سے زیادہ رش کو کنٹرول کرنے کی خاطر لگائی گئی پابندیوں کو مؤثر بنانے کیلئے طے کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے دوران اجازت نامہ حاصل کئے بغیر عمرہ کرنے کیلئے جائے گا تو اس پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا ۔

مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے کورونا وبا ءکے خاتمے کے اعلان تک برقرار رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیرملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ کرنا چاہتے ہوں یا نماز کیلئے مسجد الحرام جانے کے آرزو مند ہوں وہ جانے سے قبل اجازت نامہ ضرور حاصل کرلیں۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار تمام شاہراہوں، چیک پوسٹوں اور حرم شریف جانے والے راستوں پر اجازت نامے چیک کریں گے اور مقررہ نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حرم شریف جانے سے روکیں گے۔