Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: حلقہ 249 الیکشن، اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی۔حلقہ 249 ضمنی الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق سے متعلق اعلی سطح کا...
شائع 09 اپريل 2021 07:34pm

کراچی۔حلقہ 249 ضمنی الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کہتے ہیں کہ فوج کو کوئیک رسپانس کے طور پر رکھا ہے، کمیشن پیشگی کسی کو بھی حلقے میں آنے سے روک سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام اعلی سطحی اجلاس میں ضمنی الیکشن کے امیدوار،ڈپٹی کمشنرز، رینجرز اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر اور ریٹرننگ افسر سجاد خٹک بھی موجود تھے،

میڈیا بریفنگ میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے کہا کہ کمیشن کسی بھی سرکاری شخصیت،رکن قومی و صوبائی اسمبلی،سینیٹر کو ایڈوانس حلقے میں آنے سے روک سکتا ہے،رینجرز پولنگ اسٹیشنوں کے باہر اور آرمی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقے کے مختلف امیدواروں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہارکیا۔

دوران اجلاس مختلف امیدواروں نے ایک دوسرے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور حکومتی مشنری استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے۔

ECP

Election Commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div