Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 114 افراد چل بسے، 5,050 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 11 اپريل 2021 09:26am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 114افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 5,050نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15,443ہوگئی جبکہ 721,018افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,050 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7 لاکھ21 ہزار 018 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 68 ہزار 750ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ48ہزار438افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں98ہزار301،اسلام آباد میں65ہزار700،بلوچستان میں20ہزار241 ،گلگت بلتستان میں5127اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے14ہزار461کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 114 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15443ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4529افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6972،خیبرپختونخوا میں 2618،اسلام آباد میں607،بلوچستان میں215اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث399 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ73ہزار875 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,143مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,139 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ31ہزار700مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران46ہزار066کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5050افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ734ہزار96افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus tests

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div