Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لیہ میں قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ،2 پولیس اہلکار جاں بحق

لیہ میں چوک اعظم بائی پاس پر مظفر گڑھ سے لیہ قیدیوں کو لے کر آنے...
شائع 14 اپريل 2021 10:22am

لیہ میں چوک اعظم بائی پاس پر مظفر گڑھ سے لیہ قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ پیش آیا،حادثے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 5اہلکار اور 23قیدی زخمی ہوگئے۔

چوک اعظم لیہ روڈ بائی پاس پر قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ پیش آیا ہے ،جس کے نتیجے میں 2 پولیس کانسٹیبلز موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 پولیس اہلکار اور 23 قیدی بھی زخمی ہو گئے۔

حادثہ خطرناک موڑ ہونے کے باعث پیش آیا ،پریزنر وین قیدیوں کو مظفر گڑھ سے لیہ لے کر آ رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گئی۔

شہید ہونے والے ریسکیو کے مطابق پولیس کانسٹیبلز سبحان اور قیصر کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے،زخمی پولیس اہلکاروں میں محمد بلال، محمد موسی، ندیم ، نعمان اور امان اللہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوک اعظم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ 3 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر ملتان نشتر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس اور ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی قیدیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div