Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'سرکاری اراضی کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوسکتی'

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سرکاری...
شائع 16 اپريل 2021 11:05pm

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، موضع مانک میں حکومت کی 8 سو کنال اراضی غبن کر لی گئی۔ مسلم لیگ نون شہر میں کنٹینرز دیکھ کر پریشان نہ ہو، مسماری کنٹینرز کے ذریعے نہیں بلڈوزر کے ساتھ کی جاتی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کا اصل نام موضع مانک ہے، پڑتال میں واضح ہوا کہ موضع مانک میں پنجاب حکومت کی 800 کنال اراضی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وہاں پنجاب حکومت کے پاس ایک مرلہ بھی نہیں، موضع مانک میں بہت سی زمین 1989 اور 1994 میں ٹرانسفر ہوئی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کل سے سنسنی پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے، چور محلے سے نیلی بتی والی گاڑی گزرنے پر بھی پریشان ہو جاتا ہے، کنٹینرز سے دیواریں نہیں گرتیں، اس کیلئے بلڈوزر چلانا پڑتا ہے۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری اراضی واگزار کرانے کی مہم چلا رہی ہے، شریف خاندان کے ملازم احتساب کے عمل میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں۔

PDM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div