Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور 3بیٹے قتل

کوہاٹ درہ آدم خیل میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہوگیا،2گروہوں کے...
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2021 11:26am

کوہاٹ درہ آدم خیل میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوگیا،2گروہوں کے درمیان فائرنگ سے باپ اور 3بیٹے قتل کردیئے گئے جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل میں رات گئے فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا،جہاں مخالف فریقین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ اور 3بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

درہ آدم خیل پولیس کے مطابق دونوں فریقین کا آپس میں زمین کا تنازعہ تھا، آج درہ بازار میں دونوں فریقین کا آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں نے گاڑیاں روک کر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس میں عبدالرحمان اپنے 3 بیٹوں سمیت موقع پرجاں بحق ہوا۔

مقتول عبدالرحمان کے بیٹوں کے نام سعید، نوید اور فرید جبکہ دوسرے فریق کے زخمیوں میں ملک زر محمد، نظر محمد اور سردار شامل ہیں، جو اس وقت کوہاٹ کے ڈی ایچ اے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق حالات ابھی تک ناخوشگوار ہیں جس کیلئے پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

KOHAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div