Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 137 اموات، 5,445 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2021 11:05am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 137افرادانتقال کرگئے جبکہ 5,445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد16,453ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد766,882ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,445 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 66 ہزار 882 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 72 ہزار 729 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ70ہزار338افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 06ہزار500،اسلام آباد میں70ہزار079،بلوچستان میں20 ہزار940 ،گلگت بلتستان میں5182اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے15ہزار669کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 137 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 104، خیبرپختونخوا21، سندھ ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3،3،بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک اموات رپورٹ ہوئی۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4556افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 7561،خیبرپختونخوا میں 2920،اسلام آباد میں645،بلوچستان میں225اور گلگت بلتستان میں 104اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث442 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ83ہزار298 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,494مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مثبت کیسز کی شرح8فیصد تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,286 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ67ہزار131مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران68ہزار002کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5445افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ272ہزار53افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں5ہزار314مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ549 وینٹی لیٹر پرموجود ہیں۔

مردان میں 95 فیصد ،گجرانوالہ 88 فیصد،ملتان 85 فیصد اورلاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹر بھرچکے ہیں،پشاورمیں 72،نوشہرہ 68 فیصد ،سوات 65 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronatest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div