Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکےکی سخت ...
شائع 22 اپريل 2021 10:36am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکےکی سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکےکے حوالے سے وزیراعظم عمران خان رات گئےتک معاملات کی خود نگرانی کرتےرہے۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکےکی سخت مذمت کی ہے اوروزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کریں اورمعاملےکی تہہ تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔

فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اورجاں بحق افراد کے لواحقین سےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی جاں بحق افراد کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

pm imran khan

اسلام آباد

condemns

Quetta Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div