Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کل مری کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان کل مری کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم کوہسار...
شائع 22 اپريل 2021 05:46pm

وزیراعظم عمران خان کل مری کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کرینگے۔یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔

اس مقصد کےلئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔پنجاب ہاؤس میں کچنز و ٹریننگ لیب قائم کیے جائیں گے۔اس یونیورسٹی کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔

pm imran khan

Murree

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div