Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کردیا'

جہانگیر ترین گروپ کے رکن راجا ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
شائع 27 اپريل 2021 10:24pm

جہانگیر ترین گروپ کے رکن راجا ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم کواپنےتحفظات سے آگاہ کردیاہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجاریاض نے کہا کہ سمجھتےہیں جہانگیرترین کوانتقامی سیاست کانشانہ بنایاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبرکانام بھی وزیراعظم کےسامنےرکھاہے، شہزاداکبرجہانگیرترین کیس میں مداخلت کررہےہیں۔

راجاریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمداخلت نہ ہونےکایقین دلایاہے، وزیراعظم نےکہا کہ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی۔

راجاریاض کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکی ٹیم پربھی دباؤنہ ڈالنےکاکہاگیاہے۔

راجاریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی پیشی پرہم سب ساتھ جائیں گے۔

اس موقعے پر لالہ طاہر نے کہا کہ ہم4نہیں 31ہیں،انہیں صرف4نظرآتےہیں ، ہمیں تیتربٹیرکہنےوالےشاہ محموداپنی زبان درست کریں۔

لالہ طاہر رندھوا کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہماری وجہ سے وزیر خارجہ بنے ، مطالبہ ہے کہ شاہ محمود کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

لالہ طاہر رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ جہانگیرترین کوانصاف ملے، پی ٹی آئی کی حکومت میں جہانگیرترین کااہم کردارہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div