Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں پہلی بار کورونا سے ریکارڈ 201 اموات، 5,292 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ...
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2021 03:47pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر آوٹ آف کنڑول ہوگئی،پاکستان میں پہلی بار وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 201 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 5,292نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا سے اب تک 17,530اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد810,231تک پہنچ گئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,292 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 10ہزار 231 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 80 ہزار 356 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ96ہزار144افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 15ہزار596،اسلام آباد میں74ہزار131،بلوچستان میں21 ہزار945 ،گلگت بلتستان میں5280 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے16ہزار779کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 201 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور پھر خیبرپختوخوا میں مریض جان کی بازی ہارگئے ،سندھ اور اسلام آباد میں بھی صورت حال تشوینانک ہے،مہک وائرس سے پنجاب میں127اموات،خیبرپختونخوا میں 45،سندھ میں19، اسلام آبادمیں5،آزادکشمیرمیں4 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

کورونا سے اب تک سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4624افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 8224،خیبرپختونخوا میں 3201،اسلام آباد میں675،بلوچستان میں233اور گلگت بلتستان میں 105اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث468 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 88 ہزار207 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,214مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح10.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,678 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ04ہزار494مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49ہزار101کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5292افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ682ہزار01افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار286مریض زیرعلاج ہیں جبکہ664 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div