Aaj TV News

BR100 4,594 Decreased By ▼ -4 (-0.09%)
BR30 17,406 Increased By ▲ 71 (0.41%)
KSE100 44,869 Decreased By ▼ -19 (-0.04%)
KSE30 17,673 Decreased By ▼ -24 (-0.13%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,386,348 5,196
DEATHS 29,137 15
Sindh 531,008 Cases
Punjab 467,698 Cases
Balochistan 34,032 Cases
Islamabad 120,813 Cases
KP 186,537 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 79زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 18,149 ہوگئی جبکہ مزید4,213 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد834,146ہوگئی ۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,213 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ 06 ہزار 929 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 20ہزار064،اسلام آباد میں76ہزار209،بلوچستان میں22 ہزار620 ،گلگت بلتستان میں5327 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار371کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 79 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 149 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 42 ،پنجاب میں 22 ،سندھ میں 9،آزاد کشمیر میں 6 افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8572افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4667،خیبرپختونخوا میں 3392،اسلام آباد میں691،بلوچستان میں237اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث483 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ87ہزار953 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,377مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح9.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,842 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ28ہزار044مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران45ہزار954کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4213افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ928ہزار09افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار534مریض زیرعلاج ہیں جبکہ670کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق مردان میں 80 فیصد، ملتان 74 اور لاہور میں 70 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔