Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

میانمار میں بم دھماکا، رکن پارلیمنٹ سمیت 5 افراد ہلاک

میانمار کے صوبہ باگو میں ایک رکن پارلیمنٹ کو بم حملے کا نشانہ...
شائع 04 مئ 2021 07:42pm

میانمار کے صوبہ باگو میں ایک رکن پارلیمنٹ کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ باگو کے دیہات زی اولاک میں گزشتہ روز قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے میں ایک پیکٹ میں بند بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ معزول صدر آنگ سان سوچی اور سابق وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔

Myanmar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div