Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی سعودی مسلح افواج کےسربراہ سےملاقات...
شائع 05 مئ 2021 05:32pm

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی سعودی مسلح افواج کےسربراہ سےملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پربھی بات چیت کے ساتھ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نےدونوں ممالک کےدرمیان عسکری تعاون بڑھانےپرزوردیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعاون سےخطےکےامن پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سعودی مسلح افواج کےسربراہ نےآرمی چیف کےجذبات پراظہارتشکرکیا۔

سعودی مسلح افواج کےسربراہ نے خطےکےامن کےلئےتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ISPR

COAS

Riyadh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div