Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'حکومت خیبرپختونخوا کے ضم شدہ علاقوں کی ترقی کےلئے پرعزم ہے'

وزیراعظم نےآئندہ بجٹ میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے اور وہ کم از کم ممکنہ وقت میں مکمل ہوں۔
شائع 05 مئ 2021 07:38pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے ضم شدہ علاقوں کی ترقی کےلئے پرعزم اور اس مقصد کےلئے رواں مالی سال کےلئے 48 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ مختص کرنا ان کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں ضم شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم نےآئندہ بجٹ میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جن سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے اور وہ کم از کم ممکنہ وقت میں مکمل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کےلئے مقامی قیادت اور عوامی نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے وفاق اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائےاور مقررہ اہداف بروقت پورے کیے جاسکیں۔

انہوں نے منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ لوگوں کو ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عوامی حمایت کے حصول کےلئے انہیں اعتماد میں لیں۔

عمران خان نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضم شدہ علاقوں کے لئے صحت، تعلیم، مواصلات، آبپاشی، کھیل، قانون اور انصاف، زراعت، توانائی اور پینے کے صاف پانی سمیت 217 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

KPK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div