Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نائیجیر میں مسلح افراد کا حملہ، 20 افراد ہلاک

نائیجر میں ہوئے ایک مسلح حملے میں 16 فوجیوں سمیت چار شہری ہلاک...
شائع 05 مئ 2021 10:19pm

نائیجر میں ہوئے ایک مسلح حملے میں 16 فوجیوں سمیت چار شہری ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق فوج کے بیان میں کہناہے کہ 200 کے قریب مسلح افراد نے مغربی علاقے بانی بانگو پر حملہ کر دیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز سے ان کی جھڑپ ہوئی۔

اس جھڑپ کے نتیجے میں 16 فوجیوں سمیت چار عام شہری ہلاک ہو گئے جبکہ بعض فوجی زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہےکہ ملک کے مغربی علاقوں میں پر تشدد واقعات زور پکڑ چکے ہیں جبکہ برکینافاسو،مالی اورنائیجرمیں دہشتگرد تنظیم القائدہ کےحملوں میں شدت آرہی ہے۔

security forces

Niger

attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div