Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

این اے 249: پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے...
شائع 06 مئ 2021 12:21pm

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیا۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شفاف نہ ہونے پر ڈی آر او آفس سائٹ میں مختلف جماعتوں کے امیدوارں کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔

امیدواروں نے الزام لگایا ہےکہ جو پولنگ بیگ لائے گئے ان پر سیل نہیں لگی ہوئی اور وہ کھلے ہوئے تھے جس کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

امیدوارں نے اعتراض کیا کہ انہیں فارم 45 اور 46 مہیا نہیں کیا گیا ہے، حلقےکی 4بڑں جماعتوں مسلم لیگ (ن)،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)،پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کردیا۔

مسلم لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا صبح بھی آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے، ہم نے ہمیں کم از کم فارم پر دستخط تو دکھائیں، جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھی، ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہوگی۔

لیگی امیدوارمفتاح اسماعیل کا مزیدکہنا تھا کہ غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دیئے گے اور دستخط کی جانچ پڑتال نہیں کرنے دی گئی، فارم 46 مہیا نہیں کیا گیا،ہمیں کہا کہ صرف فارم 45 دیکھنے دیں گے، بیلٹ باکس پر سیل نہیں لگی تھی، ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے، کہیں گے دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہورہا ہے اسے رکوائیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے امیدوارحفیظ الدین نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی نے کہا کہ ہم نے درخواست دی کہ ہمیں فارم 45 نہیں ملا جس پر ہم نے کہا کہ کیسے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بیٹھیں گے، ہمیں سمجھ نہیں آرہا یہ کس طرح کا الیکشن ہے۔

ایم کیو ایم کے امیدوارحافظ مرسلین کا کہنا تھا کہ 80 کے قریب فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دیئے گئے، ہم 9 بجے سے دوبارہ گنتی کیلیے بیٹھے ہوئے تھے، ووٹوں کے تھیلے سیل کے بغیر تھے رسی سے بندھے ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل بولے ابھی تک دوبارہ گنتی شروع نہیں کی گئی ہم صبح ساڑھے سات بجے سے بیٹھے ہیں جس بلڈنگ میں ہم بیٹھے ہیں وہاں بجلی نہیں تھی، ن لیگ اگر بائیکاٹ کرے گی تو الیکشن کمیشن گنتی نہیں کرائے گا الیکشن کمیشن زیادتی کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ 29 اپریل کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے اور مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ دونوں کے ووٹوں میں 683 ووٹوں کا فرق ہے۔

karachi

MQM

PSP

by election

NA 249 Karachi

Re Counting

boycott

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div