Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع...
شائع 07 مئ 2021 11:30am

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ اور اپنے بھائی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ بہترین رہی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی امورپربات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کےباہمی تعلقات کابھی جائزہ لیاگیا۔

دونوں ممالک کی جانب سے سلامتی اور امن کو قائم رکھنےکلئے مشترکہ کوششوں اور تعاون کوبڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کی سعودی ولی عہد سےملاقات

ریاض:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔

ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا خیر مقدم کیا۔

Army Chief

Saudi Crown Prince

Riyadh

General Qamar Javed Bajwa

Mohammad Bin Salman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div