Aaj News

بدھ, مئ 29, 2024  
20 Dhul-Qadah 1445  

'بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے'

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل ...
شائع 09 مئ 2021 08:42pm

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020ء تک ہندوستان نے ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا ہندوستان نے مقامی 377,683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں کشمیریوں کو اُن کے مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دُور لے جائیں گی۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی کشمیریوں کے گروپس کی سیاسی نمائندگی میں بھی کمی آئے گی۔کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیاد ہ ہے۔کشمیر کا ایک خاص اسٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اُٹھا چکی ہے۔

IOK

UN