Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اوآئی سی کی فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کےوحشیانہ استعمال کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج...
اپ ڈیٹ 11 مئ 2021 06:41pm

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری کی توجہ اس ظلم وستم پر مبذول کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسجد الاقصی میں نمازیوں پرحملے، شیخ جراح کے نواحی علاقے اور غزہ میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں نیویارک اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں نے فلسطینیوں کے خلاف حملوں کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین پرحملہ قراردیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پرتشدد کارروائیوں سے متعلق مشترکہ بیان جاری کرنے کی تجویز دی جس کی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں متفقہ طورپر توثیق کی گئی۔

منیر اکرم نے فلسطینیوں کے ساتھ واضح اور بھرپور اظہار یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا۔

منیراکرم نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی ان متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ فلسطین اس دو ریاستی حل کےلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا جو 1967ء سے پہلے والی سرحدوں کے ساتھ ایسی پائیدار، خودمختار اور مکمل فلسطینی ریاست کا قیام پرمبنی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ریڈیو پاکستان

Israeli Forces

OIC

Al Aqsa mosque

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div