Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا نے24گھنٹے میں مزید 104 جانیں لے لیں، 2,869 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 104جانیں...
شائع 12 مئ 2021 01:34pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 104جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,869افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 19,210افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 867,438افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,869 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 94 ہزار 251 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 22 ہزار 117 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 25ہزار392،اسلام آباد میں78ہزار560،بلوچستان میں23 ہزار655 ،گلگت بلتستان میں5407 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار056کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 104 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 210 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے صرف پنجاب میں نصف سے زائد 63 اموات رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوامیں24 ، سندھ میں 12، اسلام آباد اور بلوچستان میں 2، 2مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9188افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4765،خیبرپختونخوا میں 3668،اسلام آباد میں718،بلوچستان میں255اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث509 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ76ہزار536 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,707مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح7.42 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,200 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ71ہزار692مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار616کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2869افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ310ہزار87افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار184مریض زیرعلاج ہیں جبکہ623کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div