مرغی مہنگے داموں فروخت
کوئٹہ میں مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے عید کے موقع پر شہریوں کیلئے ...
کوئٹہ میں مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے عید کے موقع پر شہریوں کیلئے نئے مسائل کھڑے کردئے ہیں قیمت تیس روپے اضافے کے ساتھ پانچ سو دس سے بیس روپے میں فروخت ہونے لگی ۔
کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کیلئے عید پر ایک نئی مشکل پیدا کردی ہے مہنگائی نے عید جسے بڑے تہوار پر بھی مرغی کا گوشت ناپید کردیا ہے۔
دوسری جانب مرغی فروخت کرنے والے کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے مرغی مہنگے داموں دوسرے شہروں سے لارہے ہیں۔
مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عید کے موقع پر شہری مہنگے داموں خرید کر سفید پوشی کا بھرم رکھنے پہ مجبور ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.