Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں مزید 3,084 افراد کورونا کا شکار، 74 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 74جانیں ...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2021 09:29am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 74جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,084افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 20,251افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 900,552افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 3,084 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 00 ہزار 552 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 08 ہزار 118ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 971 افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 29ہزار413،اسلام آباد میں80ہزار312،بلوچستان میں24 ہزار517 ،گلگت بلتستان میں 5482 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار739کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید74 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 29، خیبرپختونخواہ 24 اور سندھ میں 18 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9768افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4909،خیبرپختونخوا میں 3924،اسلام آباد میں745،بلوچستان میں270اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث528 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 62 ہزار 620 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,392مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح4.96 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,826 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ17ہزار681مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران62ہزار061کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3084افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ779ہزار29افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار800مریض زیرعلاج ہیں جبکہ536کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

بات کی جائے وینٹی لیٹرز کی صورتحال کی تو ملتان میں 67 فیصد ، لاہور میں 47فیصد،بہالپور میں 40فیصد اور پشاور میں 34 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div