Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 57افراد کی جان لے لی، 3,060 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 57افراد ...
اپ ڈیٹ 24 مئ 2021 01:25pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 57افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 3,060 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے ،کوروناسے اب تک 20,308افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 903,599 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,060 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 03 ہزار 599 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 09 ہزار 647 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 34 ہزار 760 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 29ہزار883،اسلام آباد میں80ہزار418،بلوچستان میں24 ہزار583 ،گلگت بلتستان میں5500 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار808کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید57 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوامیں 26، پنجاب میں 16،سندھ میں 11اور آزاد کشمیر میں 4کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9784افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4920،خیبرپختونخوا میں 3950،اسلام آباد میں745،بلوچستان میں270اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث532 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 62 ہزار917 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,763مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح5.21 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,693 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ20ہزار374مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران58ہزار670کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3060افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ837ہزار81افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار800مریض زیرعلاج ہیں جبکہ536کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

بات کی جائے وینٹی لیٹرز کی صورتحال کی تو ملتان میں 67 فیصد ، لاہور میں 47فیصد،بہالپور میں 40فیصد اور پشاور میں 34 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div