Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انتھونی بلنکن اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی پرتبادلہ خیال کیلئےتل ابیب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن آج تل ابیب پہنچے جہاں وہ ...
شائع 25 مئ 2021 11:02pm

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن آج تل ابیب پہنچے جہاں وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، فلسطین کے صدر محمود عباس، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔

اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد جنگ بندی کو پائیدار بنانے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو ٹیلی فون کرکے غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط کرنے، علاقے میں فوری انسانی امداد اور تعمیر نو کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک بیان میں مصری صدارتی محل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے فریقین کے درمیان تشدد کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل بحال کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ریڈیو پاکستان

Hammas

USA

Anthony Blinken

Tel Aviv

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div