Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بچوں کے سوالات سے تنگ اغواکار سکول بس چھوڑ کر فرار

امریکا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جسے پڑھ کر آپ بھی ایک...
شائع 26 مئ 2021 09:17am

امریکا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جسے پڑھ کر آپ بھی ایک لمحے کیلئے مسکرا اٹھیں گے۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے معروف شہر کولمبیا میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک اغواکار نے بچوں کی سکول بس کو اغوا کیا۔ لیکن وہ ان کے سوالات سے اس قدر تنگ آیا کہ بس ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مذکورہ سکول بس کم از کم اٹھارہ بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک ایک شخص نے اس میں زبردستی سوار ہو کر سب کو یرغمال بنا لیا۔

کولمبیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکار کا مقصد بچوں کو یرغمال بنا کر حکام سے اپنے مطالبات منوانا تھا، لیکن بچوں نے اسے اس قدر تنگ کیا کہ وہ اپنی جان چھڑا کر بھاگ گیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی بس کو 23 سالہ اغوا کارکو کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جو فوج کا سپاہی ہے۔

پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس پر بچوں کے اغوا، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div