Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید67 اموات،2,482 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 28 مئ 2021 01:41pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 67زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 20,607 ہوگئی جبکہ مزید2,482 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد913,784ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,482 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9لاکھ13ہزار784ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 158ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 31ہزار411،اسلام آباد میں80ہزار927،بلوچستان میں24 ہزار 908 ،گلگت بلتستان میں5545 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار060کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید67 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 607ہوگئی۔

گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 26مریض جان کی بازی ہار گئے ، سندھ میں 22، خیبرپختونخوامیں 16اوراسلام آباد2 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈہوئیں،جہاں9925افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4988،خیبرپختونخوا میں 4025،اسلام آباد میں753،بلوچستان میں273اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث536 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 58 ہزار 611 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,132مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونامثبت کیسز کی شرح4.80 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,822 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ34ہزار566مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران51ہزار625کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2482افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ057ہزار95افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار501مریض زیرعلاج ہیں جبکہ490کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان میں 69،لاہورمیں39اورپشاور میں 36فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے جبکہ ملتان53،گوجرانوالا40 اورپشاور میں 37فیصدآکسیجن بیڈز پرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div