Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کوروناکی تیسری لہر،ایک روز میں مزید 43 اموات، 2,117 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
اپ ڈیٹ 31 مئ 2021 09:32am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 43 اموات اور 2,117نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 20,779افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 921,053ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,117 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 053 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 17 ہزار 665 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 32ہزار549،اسلام آباد میں81ہزار195،بلوچستان میں25 ہزار148 ،گلگت بلتستان میں 5578 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار232کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 17اموات ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 13 ،سندھ میں 6،اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں 3،3 جبکہ بلوچستان میں ایک کورونا مریض دم توڑ گیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9999افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5020،خیبرپختونخوا میں 4073،اسلام آباد میں760،بلوچستان میں277اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث543 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 59ہزار033 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,947مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح4.05 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,919 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ41ہزار241مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 223 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2117افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ221ہزار58افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 280 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 448 کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان میں 70،لاہورمیں35اوربہاولپورمیں32فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ ملتان میں 50،صوابی میں 41اوربایولپورمیں 35فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div