Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 71 اموات ،1,771 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 01 جون 2021 09:11am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 71افرادانتقال کرگئے جبکہ1,771نئےکیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد20,850ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد922,824ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,771 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 579ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 110 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 32ہزار822،اسلام آباد میں81ہزار257،بلوچستان میں25 ہزار218 ،گلگت بلتستان میں5588 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار250کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 40اموات ہوئیں ، سندھ میں 19 ،خیبرپختونخوامیں 6،بلوچستان میں 3 ،اسلام آباد میں 2 اورآزاد کشمیر میں ایک کورونا مریض دم توڑ گیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,039افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5039،خیبرپختونخوا میں 4079،اسلام آباد میں762،بلوچستان میں280اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث544 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 336 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,842مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح3.71 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,397 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ44ہزار638مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران47 ہزار 633 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1771افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ269ہزار21افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 280مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 448 کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان میں 69،لاہورمیں35اورپشاورمیں31فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ ملتان میں 47،صوابی میں 41 اورکراچی میں 38فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div