Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 29 فیصد بڑھ گیا

بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 29 فیصد بڑھ گیا۔رواں مالی سال 11...
شائع 03 جون 2021 10:16pm
کاروبار

بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 29 فیصد بڑھ گیا۔رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران 27 ارب 27 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا، خسارے میں 6 ارب 21 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

بیرونی تجارت میں پاکستان کو خسارہ رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 21 ارب 21 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال 11ماہ میں 21 ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا۔

وزارت تجارت کے مطابق11 ماہ کے دوران برآمدات2 ارب 76کروڑ ڈالرز اضافے سے22 ارب 56کروڑ ڈالرز ہیں۔

مئی میں برآمدی مالیت بڑھ کر1ارب 65 کروڑ ڈالرز ہوگئی۔11ماہ میں درآمدی حجم8 ارب 97 کروڑ ڈالرز بڑھ کر49ارب83کروڑ ڈالرزپرجاپہنچا۔گزشتہ ماہ درآمدی بل 70 فیصد اضافے سے پانچ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Trade Deficit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div