Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 83 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 21,105 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 03:16pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید83اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 21,105ہوگئی جبکہ کورونا کے1,893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 928،588ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,893 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 425 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 41 ہزار 390 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 33 ہزار 746،اسلام آباد میں81ہزار540،بلوچستان میں25 ہزار476 ،گلگت بلتستان میں5623 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار388کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 105 تک پہنچ گئی۔

24 گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 52،سندھ میں 16، خیبرپختونخوامیں 12 اوربلوچستان میں 2 مریض جاں کی بازی ہارگئے۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,184افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5089،خیبرپختونخوا میں 4125،اسلام آباد میں763،بلوچستان میں287اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث550 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ51ہزار478 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,557مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,431 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ 56 ہزار 005 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 859 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1893افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ420ہزار77افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 846 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 430 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

ملتان میں 62،باےولپورمیں36اورلاہورمیں31فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ ملتان میں37،کراچی میں 35 اورایبٹ آباد میں35 فیصد آکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div