Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوہاٹ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 11:12am

پشاور:کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

جمعے کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں چچا زاد نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی جس سے موقع پر 6افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق علاقے میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی، فائرنگ کی اصل وجہ جائیداد کاتنازعہ بتائی جا رہی ہے۔

KOHAT

peshawar

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div