Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہری پور میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، 2 افراد جاں بحق

ہری پور:ملک کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں...
شائع 06 جون 2021 12:19pm

ہری پور:ملک کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ہری پور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی،جس کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

سٹی بائی پاس کے قریب دیوارگرنے سے 2افراد لقمہ اجل بن گئے،مرنے والوں میں سابق سب انسپکٹر اور 7سالہ بچہ شامل ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

سندھ کے علاقے دادو اور گردونواح میں مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش ہوئی،جس کے نتیجے میں درخت جڑسے اکھڑ گئے، تیز ہوا چھتوں سے سولرپینل اڑالےگئی۔

لاڑکانہ، خیرپور، شہداد کوٹ اور کندھ کوٹ میں بھی بادل جم کر برس،اس کے علاوہ مری، اسلام آباد اور جہلم بھی بھیگ گئے، بارش کے باعث متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Larkana

Rain

Khairpur

Haripur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div