Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ : کورونا ویکسین نیشن کروانے والوں کیلئے نئی مشکل

سندھ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کےلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی۔...
شائع 08 جون 2021 06:38pm

سندھ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کےلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی۔

ویکسین کی دونوں ڈوزلگوانے کے بعد بھی آن لائن ڈیٹا اندراج نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹرسمیت دیگر ویکسینیشن سینٹرزمیں بغیر اندارج کئے بھی ویکسین لگائی گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کےلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی ہے اورویکسی نیشن کروانے والوں کا انتظامیہ نے اندارج نہیں کیا۔بیرون ملک جانیوالے شہری رل گئے۔

اس سنگین غفلت کی ذمہ دار وفاق پر ہے یا پھر سندھ حکومت پر۔کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹرسمیت دیگر ویکسینیشن سینٹرزمیں بغیر اندارج کئے بھی ویکسین لگائی گئی ہیں۔

ضلع شرقی سے ویکسین لگوانے والے افراد کی بڑی تعداد مشکلات کا شکارہےویکسین لگوانے کے بعد شہریوں کو نادرا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ کےحصول میں دشواریوں کا سامنا ہے

نادرا کی ویب سائٹ NIMS.NADRA پر ڈیٹا اپڈیٹ نہ ہونے سے درجنوں لوگ پریشانی میں مبتلاء ہیں۔

اندرون ملک یا بیرون ملک سفرکےلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ویکسینیشن سینٹرز، اور ضلعی ہیلتھ افسران کو شکایت درج کرانےپربھی مسلہ حل نہیں ہوا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نادرا سے رابطہ کرنے پرکہا جارہاہے کہ جہاں سےویکسین کروائی ہےمسلہ وہیں سے حل ہوگا

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div