Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیڈ قادر آباد کا دورہ، بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا...
شائع 11 جون 2021 11:21am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا اور بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیڈ قادر آباد پہنچے جہاں انہیں بیراج کی صورتحال، پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ماضی میں نمائشی کام کرنا محکموں کی عادت رہی ہے ،اب ایسا نہیں ہو گا۔

عثمان بزدار کی اچانک آمد پر مقامی شہری بھی جمع ہوگئے،وزیراعلیٰ شہریوں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل بھی سنے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div