Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وفاقی بجٹ عوامی توقعات کے برعکس قرار

پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی بجٹ کو عوامی توقعات کے برعکس قرار دے...
شائع 12 جون 2021 06:52pm

پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی بجٹ کو عوامی توقعات کے برعکس قرار دے دیا۔لیگی رہنماءاحسن اقبال کہتے ہیں بجٹ سے پہلے اربوں روپے کی تشہیر کے ذریعے عوام کو خواب دکھائے گئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ایک مذاق ہے، 25 فیصد اضافہ ہونا چاہیئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہل ٹیم بارہواں پانچ سال منصوبہ تک نہیں دے سکی۔یہ حکومت سال بھر منی بجٹ کے جھٹکے عوام کو دیتی رہے گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انتخابی قوانین کے نام پر حکومت پارلیمانی قواعد کو بلڈوز کررہی ہے۔عجلت سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم کو نئے انتخابات کی جلدی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کی تیاری کررہی ہے۔مسلم لیگ ن یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Ahsan Iqbal

Budget 2021 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div