Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید59 اموات، 838 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 03:12pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، ملک میں آج کورونا سے 59افرادانتقال کرگئے جبکہ 838 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد21,782ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 943,027 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ 43 ہزار 027 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 196ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36 ہزار 205، اسلام آباد میں 82 ہزار 170،بلوچستان میں 26 ہزار275 ،گلگت بلتستان میں5727 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار791کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 59افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 32، سندھ 13 اور خیبرپختونخوا میں 10 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 3اور اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,548افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5256،خیبرپختونخوا میں 4234،اسلام آباد میں773،بلوچستان میں294اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 569 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ40 ہزار 929 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,611 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.39 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,576 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35 ہزار 039 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13 لاکھ892 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار855مریض زیر علاج جبکہ 305 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں،ملتان میں 40، بہاولپورمیں 24 اور لاہور میں 24 فیصد وینٹی لیٹرز بھرگئے۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div